ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

بیک سٹیج میں رومن رینز پر لوہے کا بنچ پھینکا گیا،ریسلر محفوظ رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 ستمبر 2019 14:56

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر2019ء) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز سمیک ڈاﺅن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک سٹیج کی طرف اور لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک موہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ رومن رینز کی فلم ’ہوبز اینڈ شا‘ دی روک کے ساتھ ریلیز ہوگئی ہے جبکہ رومن رینز کو ٹورنٹو میں منعقدہ سمر سلیم میں مخالف ریسلر سے مقابلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو سمر سلیم میں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے سیتھ رولنز کو ایک بار پھر بروک لیسنر کا سامنا کرنا ہوگا، گزشتہ روز بروک لیسنر نے رنگ میں اینٹری دے کر سیتھ رولنز کو ایف فائیو پے درپے داﺅلگا کر انہیں زخمی کردیا تھا۔ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا پہلی بار ٹائٹل جیتنے والے کوفی کنگسٹن رینڈی اورٹن سے مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 14:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :