سوئٹزر لینڈ کی بیلندا بین چچ اور اٹلی کے ماتیو بیریتنی نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو چھ۔ چار، سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:05

سوئٹزر لینڈ کی بیلندا بین چچ اور اٹلی کے ماتیو بیریتنی نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) سوئٹزر لینڈ کی بیلندا بین چچ اور اٹلی کے ماتیو بیریتنی نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فلشنگ میڈوز نیویارک میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں اس بار دو کھلاڑیوں نے پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔سوئٹزرلینڈ کی بیلندا بین چچ کا مقابلہ ڈونا ویکک سے تھا، اس میچ میں بیلندا نے مخالف پلیئر کو سات۔

چھ اور چھ۔

(جاری ہے)

تین سے ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں فرانس کے گائل مونفلز کا سامنا اٹلی کے ماتیو بیریٹینی سے تھا، مونفلز اس میچ میں آف کلر نظر آئے۔میچ تین۔ چھ ، چھ۔ تین ، چھ۔ دو، تین۔ چھ اور سات۔ چھ سے اطالوی پلیئر ماتیو بیریٹنی کے نام رہا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بیریتنی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اسپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو چھ۔ چار، سات۔پانچ اور چھ۔دو سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں ماتیو بیریتنی اور رافیل نڈال آمنے سامنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 23:05:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :