صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نیشنل گیمزمیں میڈل جیت کیلئے پر عزم ،باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب 22ستمبرہونگے

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:05

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نیشنل گیمزمیں میڈل جیت کیلئے پر عزم ،باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب 22ستمبرہونگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان علی شاہ بری نے کہاہے کہ انکی نظریں 33ویں نیشنل گیمز کے چمپئن ٹرافی پر ہے جسکے لئے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جائے گی،ٹرائلز 22ستمبر کو قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس آریناہال میں لئے جائینگے۔

(جاری ہے)

میڈٖیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایت پرصوبائی ٹیم کیلئے صاف وشفاف طریقے سے ٹرائلز لیںگے،جس میں آل پاکستان انٹر ڈویژن کبڈی چمپئن شپ کے فاتح خیبر پختونخواٹیم سمیت صوبے بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کومدعوکیاگیاہے،ٹرائلز22ستمبر کو قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس آرینامیں ہونگے،جسکے لئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،جسمیں صوابی سے ظاہر محمد،چارسدہ سے نیازعلی خان،سوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے ڈائریکٹر سپورٹس محدطارق اور حاجی محمد فاروق شامل ہونگے۔

انہوںنے قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے کبڈی کھلاڑیوں کو ٹرائلزمیں بھر پور حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے ۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 23:05:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :