کراچی، یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ (کل) شاہ فیصل سپورٹس کمپلیکس پر کھیلا جائیگا

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:07

کراچی، یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ (کل) شاہ فیصل سپورٹس کمپلیکس پر کھیلا جائیگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) یوم دفاع پاکستان شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام "یوم دفاع پاکستان شوٹنگ بال فیسٹیول میچ"(کل) مورخہ6ستمبر2019؁ء نروز جمعہ شام 4بجے غازی شوٹنگ بال کورٹ ،شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلا جائیگا ،یوم دفاع فیسٹیول میچ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر الیون بمقابلہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر الیون کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑی دفاع وطن کے لئے جان کی قربانی دینے والے پاک افواج کے جانبازوں کو خراج عقیدت اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 23:07:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :