یوم دفاع کبڈی میچ 13ستمبر کو کھیلا جائیگا

جمعہ 6 ستمبر 2019 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) ’یوم دفاع کبڈی میچ ‘‘13ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے ’’یوم دفاع کبڈی میچ ‘‘ 13ستمبر بروز جمعة المبارک شام 4بجے ہاکی سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق کبڈی میچ عالم کبڈی کلب گڈیاں اور اتحاد کبڈی کلب نلے والا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائیگا ۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری لطیف نذر گجر چئیر مین پی ایچ اے مہمان خصوصی ہونگے ۔میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور اعلی کارکردگی اکا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقیم کئے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 06/09/2019 - 16:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :