آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 17:47

آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178 رنز سے ہرا دیا
اینٹیگا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 178 رنز سے ہرا دیا، الیزا ہیلی اور میگ لیننگ نے شاندار سنچریاں سکور کیں، اینٹیگا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، الیزا ہیلی نے 122 اور کپتان میگ لیننگ نے 121 رنز کی اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 130 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان سیرا ٹیلر 70 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، الیز پیری نے تین وکٹیں حاصل کیں، الیزا ہیلی کو میچ بہترین پلیئر قرار دیا گیا�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 06/09/2019 - 17:47:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :