شہدا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے شروع ہو گا

جمعہ 6 ستمبر 2019 22:41

شہدا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) شہدا ا قلعہ باغ فٹ بال 14 ستمبر سے باغ، آزاد جموں و کشمیر میں شروع ہو گا۔ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی مولانا عبدالمنان گوہر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پیپلز کلب، الخدمت کلب، ایورگرین کلب، آزاد جموں و کشمیر کلب جبکہ گروپ بی میں زمیندار کلب، عقاب کلب، کریسنٹ کلب اور الفلاح کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ہر ٹیم پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے کسی بھی مقامات سے پانچ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 22 ستمبر کو جبکہ فائنل 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نیکہا کہ خواجہ عمران مانی کو ٹورنامنٹ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیاہے، انہوں نیکہا کہ مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/09/2019 - 22:41:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :