مالنگا نے ٹی ٹونٹی میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ ہیٹ ٹرکس کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 ستمبر 2019 13:04

مالنگا نے ٹی ٹونٹی میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر۔2019ء) سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ انہوں نے ٹی ٹونٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔ کینڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں36 سالہ لاستھ مالنگا نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچرے اڑا دیا، ایک ہی اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے باﺅلر بن گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹی ٹونٹی میں 100 شکار کرنے والے پہلے باﺅلر بھی قرار پائے۔انٹرنیشنل کریئر میں لاستھ مالنگا نے مجموعی طور پر 5 ہیٹ ٹرکس بنائی ہیں، ایک روزہ میچوں میں 3 اور ٹی ٹونٹی میں 2 ہیٹ ٹرک کے ساتھ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ ہیٹرکس کرنے والے باﺅلرز میں وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سر فہرست آگئے۔

(جاری ہے)

مالنگا نے 2007 ءورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 12 سال بعد پیسر نے ٹی ٹونٹی میں یہ اعزاز حاصل کیا۔                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 13:04:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :