رافیل نڈال اور ڈینل مدویدو نے یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 13:45

رافیل نڈال اور ڈینل مدویدو نے یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) سپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینل مدویدو نے یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری مینز سنگلز مقابلوںکے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر پانچ روس کے ڈینل مدویدو نے بلغاریہ کے گرگور دمتروف کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے میٹیو بریٹنی کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 7-6 ، 6-4 اور 6-1 رہا۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 13:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :