یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 13:48

یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) عالمی نمبر ایک جوڑی یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں انہوں نے مارسیل گرینولرز اور زیبالوس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے فیصلہ کن معرکے میں ورلڈ نمبر ون کولمبیا کے یوان کیبال اور رابرٹ فارح نے سپین کے مارسیل گرینولرز اور ارجنٹائن کے ہوراکیو زیبالوس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 7-5 رہا۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 13:48:42