آل پاکستان اسوا اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگسٹر اور گلیڈی ایٹر کلب کی کامیابی

ہفتہ ستمبر 14:13

آل پاکستان اسوا اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگسٹر اور گلیڈی ایٹر کلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) آل پاکستان اسوا اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگسٹر کلب اور گلیڈی ایٹر کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ مانیار فٹ بال کلب سوات کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے مہمان خصوصی تھی، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگسسڑکلب نے پراڈی ایٹرکلب کو 4-3 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں ینگسسٹر کلب کی طرف سے عمیر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ میں پراڈی ایٹرکلب کی جانب سے مصباح نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پنلٹی ککس پر ینگسسٹر کلب نے تین اور پراڈی ایٹرکلب نے دو گول کئے، اسی طرح ینگسسٹر کلب نے یہ میچ تین کے مقابلے میں چار پنلٹی ککس سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹر کلب نے ایورگرین ٹیکسلا کو 4-2 پنلٹی ککس سے شکست دی، وقفے تک ایورگرین کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں گلیڈی ایٹر کلب نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔

پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں ایورگرین کلب کی طرف سے فضل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل نوید نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ پنلٹی ککس پر گلیڈی ایٹر کلب نے تین گول جبکہ ایورگرین کلب نے ایک گول کیا، ریفری کے فرائض صدیق بنگش نے انجام دیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/09/2019 - 14:13:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments