عثمان وزیر نے اپنی دوسری باکسنگ ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

ہفتہ 7 ستمبر 2019 19:28

عثمان وزیر نے اپنی دوسری باکسنگ ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) عثمان وزیر نے اپنی دوسری باکسنگ ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی۔سپر لائٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر فلپائنی حریف کو دوسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا۔

(جاری ہے)

فائٹ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہوئی۔عثمان وزیر نے کہاکہ میری کامیابی قوم کی دعاوں کا نتیجہ ہے،مستقبل میں بھی اپنے آبائی علاقے گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 19:28:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :