عبد القادر کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ میںکھیلوں ،شوبز اور سیاست سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 7 ستمبر 2019 20:43

عبد القادر کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میںکھیلوں ،شوبز اور سیاست سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات اور عبد القادر کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

لیجنڈ کرکٹر عبد القادر کی نماز جنازہ میاں میر دربار پر ادا کی گئی جس چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان سرفراز احمد، کرکٹر بابر اعظم ،مشٹاق احمد، کامران اکمل، سلمان بٹ، سابق کرکٹر توصیف احمد، باسط علی، منصور رانا ،اظہر علی نے ،معروف کامیڈین سہیل احمد، قیصر پیا ،تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، میاں اعجاز علی سمیت دیگرشخصیات اور ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 20:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :