سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ملازمین نے بھی یوم دفاع پاکستان کوکشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار محبت کیلئے یکجہتی کشمیر کے طور پر منایاگیا

اتوار 8 ستمبر 2019 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کی یدایت پر ملک بھر کے دیگر محکموں کی طرح سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ملازمین نے بھی یوم دفاع پاکستان کوکشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار محبت کیلئے یکجہتی کشمیر کے طور پر منایاگیا،اس حوالے سے ڈٖپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد طارق مہمند کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیاگیا،جسمیں آفیسرزسمیت دائریکٹریٹ کے تمام ملازمین نے بھر پور شرکت کی،واک کے شرکاء قیوم سٹیڈیم سے روانہ ہوکر صدر چوک تک واک کیا،واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے،اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے تھے۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے ڈٖپٹی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد طارق مہمند،سپرنٹنڈنٹ عباداللہ خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹریوتھ ارشدحسین ،عبدالقیوم خان،حاجی ارشداللہ اورکیئرٹیکر یوسف آفریدی نے کہاکہ قوم پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں،اگر بھارت نے جارحیت کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیاجائیگا،انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے ظلم ڈھائے جانے والے مظالم سے پردہ چاق کرکے دنیاکو بھارت کا چہرہ دکھایااور اب وقت آگیاہے کہ انشاء اللہ کشمیر کامسلہ کشمیری عوام امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔
وقت اشاعت : 08/09/2019 - 15:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :