نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوابیس بال ٹیم کیلئے ٹرائلز شیڈول کا اعلان

اتوار 8 ستمبر 2019 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء)خیبر پختونخوابیس بال ٹیم ایسوسی ایشن نے قومی گیمز کیلئے مرد خواتین کے صوبائی ٹیموں کی سلیکشن کی غرض سے ٹرائلز 25ستمبر کو لئے جائینگے،جس میں قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہاب وصال کا کہناہے کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں 25ستمبر کو ہونیوالے ٹرائلزمیں خیبر پختونخواکے مختکف اضلاع سمیت ضم شدہ قبائلی علاقہ جات کے کھلاڑیوں کو بھر پورشرکت کرنے کی دعوات دی۔انہوںنے صبح10بجے ہونیوالے ٹرائلز صاف وشفاف طریقے سے کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/09/2019 - 15:30:27