افغانستان نے بنگلہ دیش کو خلیج بنگال میں غرق کردیا

224رنز کی عبرتناک شکست دےکرٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی،راشد خان کے میچ میں 11شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر ستمبر 17:03

افغانستان نے بنگلہ دیش کو خلیج بنگال میں غرق کردیا
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9ستمبر2019ء) افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست دے کرٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کے نو منتخب کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری سکور کی جبکہ اصغر افغان نے 92 ویں رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز سکور کئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تائیجل اسلام نے 4 جبکہ شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔شکیب الحسن الیون کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا، محمد نبی اور راشد خان کی تباہ کن بولنگ کے آگے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے پانچ جبکہ محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔105 رنز کی لیڈ کے ساتھ افغانستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر ہی گر گئی۔

راشد خان الیون نے ابراھیم زادران کے 87 رنز کی بدولت 260 رنز بنائے اور ان کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی حسن، تائیجل اسلام، اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اس طرح افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو 398 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوکر173رنز پر ڈھیر ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر کپتان راشد خان نے 6 جبکہ ظاہر خان نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/09/2019 - 17:03:43

Your Thoughts and Comments