محمد حسنین دنیا کے تیز تیرین گیند باز بننے کے راستے پر گامزن

کیریبیئن پریمئیر لیگ کے دوران 19 سالہ نوجوان پاکستانی کرکٹر نے 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر سب کو حیران کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 ستمبر 2019 19:53

محمد حسنین دنیا کے تیز تیرین گیند باز بننے کے راستے پر گامزن
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2019ء) محمد حسنین دنیا کے تیز تیرین گیند باز بننے کے راستے پر گامزن، کیریبیئن پریمئیر لیگ کے دوران 19 سالہ نوجوان پاکستانی کرکٹر نے 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین ان دنوں کیریبیئن پریمئیر لیگ کھیل رہے ہیں۔ کیریبیئن پریمئیر لیگ کے میچز کے دوران اپنی تیز گیند بازی سے محمد حسنین نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز محمد حسین نے کیریبیئن پریمئیر لیگ کے ایک میچ کے دوران 97 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی۔ حالیہ دور کے دوران کسی بھی پاکستانی فاسٹ باولر کی جانب سے کروائی جانے والی یہ تیز ترین گیند ہے۔ محمد حسنین ابھی صرف 19 سال کے ہیں، اتنی کم عمر میں اتنی تیز گیند بازی کروا کر محمد حسنین نے تمام کرکٹ پنڈتوں کو حیران کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حسنین نے رواں برس ہی اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ محمد حسین پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ محمد حسنین کو اس وقت پاکستان کا سب سے تیز ترین گیند باز قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 09/09/2019 - 19:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :