مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،شاہد آفریدی کاوزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانےکا اعلان

ہم سب کو ملکر کشمیروں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 ستمبر 2019 13:53

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،شاہد آفریدی کاوزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانےکا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ”میں13ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں جس میں دنیا کوبتاﺅں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ، میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے“۔

وزیر اعظم عمران خان کے اس ٹویٹ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغا م میں پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آئیں ہم سب ملکر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،اس کے لیے میں رواں جمعے کو مظفر آباد میں موجود ہوں گا،آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیوں کہ ہر آواز وزن رکھتی ہے“۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنےکا کہا ہے۔کونسل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی نہ چھینی جائے اور گرفتار رہنماﺅں کو بھی رہا کیا جائے، بھارت عالمی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ علاقوں تک رسائی دے۔ کونسل نے اپنے تیسرے مطالبے میں بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آﺅٹ ختم کرنےکا کہا ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا فوری خاتمہ اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کی سفارشات پر عمل بھی مطالبات میں شامل ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 13:53:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :