ڈومیسٹک سیزن20-2019ء کے لیے میڈیا پاسزتیار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی میڈیا سروسز میں بہتری اور میڈیا نمائندگان کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے پاسز تیار کرلیے ہیں

بدھ 11 ستمبر 2019 14:12

ڈومیسٹک سیزن20-2019ء کے لیے میڈیا پاسزتیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی میڈیا سروسز میں بہتری اور میڈیا نمائندگان کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے پاسز تیار کرلیے ہیں۔میڈیا پاسز کا اجراء رواں سال 26 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہنے والے میڈیا رجسٹریشن عمل سمیت متعلقہ اداروں کے عہدیداران کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے بعد کیا گیا ہے۔



لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافی اپنے میڈیا پاسز پی سی بی کے نمائندگان سے وصول کرسکتے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو میڈیا پاسز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک بھجوائے جارہے ہیں۔

معزز صحافی اپنے پاسز دکھا کر میڈیا ورکنگ ایریاز میں جانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے زیراہتمام پریس کانفرسز سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)



یہ پاسزبین الاقوامی مقابلوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ ان ایونٹس کے لیے ایکریڈیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔

میڈیا پاسزکی وصولی کے لیے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

لاہور:

11 سے 12 ستمبر: دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور، برائے رابطہ : شکیل خان
13 ستمبر: صبح11 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور، برائے رابطہ : شکیل خان

کراچی:

11 سے 12 ستمبر: دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک، نیشنل اسٹیڈیم، برائے رابطہ: عماد حمید
13 ستمبر: صبح 11 سیشام 4 بجے تک، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، برائے رابطہ : عماد حمید

ملتان:

16 سے 20 ستمبر: صبح 11 سے شام 4 بجے تک، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم، برائے رابطہ: مدثر تارڑ

راولپنڈی:

11 سے 18 ستمبر: صبح 11 سے شام 4بجے تک ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، برائے رابطہ: نثار احمد
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 14:12:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :