روی شاستری نے کوہلی-شرما اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

بدھ 11 ستمبر 2019 15:04

روی شاستری نے کوہلی-شرما اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 رکنی اسکواڈ میں اختلاف رائے ہونا کوئی خاص بات نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ڈریسنگ روم میں رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی کس طرح تعریف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

روی شاستری نے کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے قریب رہا ہوں اور جانتا ہوں وہ کیسے کھیلتے ہیں۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر ان خبروں میں سچائی ہوتی تو روہت شرما ورلڈ کپ کے دوران پانچ سنچریاں کیوں اسکور کرتی اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لمبی شراکتیں کیسے قائم ہوتیں سابق بھارتی کرکٹر کے مطابق ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول ایسا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے اور اس کی وجہ سے نئے خیالات جنم لیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 15:04:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :