پروفیشنل اینڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں 21 ستمبر کو شروع ہو گی، مختلف کیٹگری میں باکسر آمنے سامنے ہوں گے

بدھ 11 ستمبر 2019 16:22

پروفیشنل اینڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں 21 ستمبر کو شروع ہو گی، مختلف کیٹگری میں باکسر آمنے سامنے ہوں گے
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پروفیشنل اینڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 21 اور 22 ستمبر کو مختلف ویٹ کی کیٹگری میں باکسر آمنے سامنے ہوں گے۔ ایبٹ آباد کے متعدد باکسنگ کھلاڑیوں نے امیچور باکسنگ کو خیرباد کہہ کر پروفیشنل باکسنگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی ایف ارشد، باکسر اکمل خان، عامر خان اور خرم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو ضلع ایبٹ آباد میں پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر کے اپنی قسمت آزمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد کھلاڑیوں نے امیچور باکسنگ کو چھوڑ کر پروفیشنل باکسنگ کھیلنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، چیمپئن شپ کا مقصد اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ پہلے بھی باکسنگ کا گڑھ تھا اور اب بھی ہے، ہزارہ میں نامور کھلاڑی اس وقت میں باکسنگ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 16:22:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :