انگلینڈ آئندہ سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

انگلینڈ آئندہ سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 16:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :