نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے
فاسٹ باﺅلر محمد عباس ٹاپ10گیند بازوں کی فہرست سے باہر
ذیشان مہتاب بدھ 11 ستمبر 2019 15:46
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈ ر بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ، فاسٹ باﺅلر محمد عباس ٹاپ10گیند بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ۔چوتھے ایشز ٹیسٹ میں 211اور82رنز بنانے والے آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ نے 937پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انہیں دوسرے نمبر پر موجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر34پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔میچ میں103رنز کے عوض7وکٹیں لینے والے پیٹ کمنز نے زیادہ باﺅلنگ پوائنٹس(914) لینے کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کردیا ہے،اس سے قبل گلین میگراتھ نے بھی2001ءمیں914پوائنٹس ہی حاصل کیے تھے ۔ کمنز دوسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے63پوائنٹس آگے ہیں جبکہ جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جوش ہیزل ووڈ بھی 4درجے ترقی پاکر12ویں سے8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،پاکستان کے محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں ۔
ترقی پانے والے دیگر بلے بازوں میں جوز بٹلر(41ویں سے37ویں پوزیشن) ،روری برنز(67ویں سے کیریئر بیسٹ61ویں پوزیشن)اور آسٹریلیوی کپتان ٹم پین(66ویں سے60ویں پوزیشن ) شامل ہیں ، ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 15:46:40
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
برطانوی کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپرکا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے