بنوں،ٹوچی بکاخیل میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بدھ 11 ستمبر 2019 16:28

بنوں،ٹوچی بکاخیل میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ٹوچی بکاخیل میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ٹوچی سیلاب کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد طوفان کرکٹ کلب کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماملک جنید وزیر تھے ٹوچی سیلاب کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 100رنز سکور کئے جواب میں طوفان کلب کے کھلاڑی مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر90رنز بناسکے میچ دیکھنے کیلئے گرائونڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی مہمان خصوصی ملک جنید خان نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بکاخیل میں اپنے والد ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کی جانب سے بکاخیل میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور تفریحی پارک بنانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد30ہزار روپے اور کھلاڑیوں کیلئے نقد5ہزار روپے عطیئے کا اعلان کیا آخر میں ملک جنید وزیر،ملک شیر زمان خان،ملک عارف خان،ملک مستاعلی خان اور ملک حبیب الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 16:28:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :