ہالینڈکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان جیت سکتا ہے:سمیع اللہ

اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دو میچ 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیںگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 ستمبر 2019 14:57

ہالینڈکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان جیت سکتا ہے:سمیع اللہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر2019ء) سابق اولمپیئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی اولمپک کوالیفائر 2020ءکی تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کو ٹوکیو میں 24 جولائی 2020ءکو شروع ہونےوالے اولمپکس ہاکی مقابلوں کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عالمی نمبر3ہالینڈ کو شکست دینا ہوگی،اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 2 میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

’فلائنگ ہارس ‘ کے نام سے مشہور اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر ہالینڈ سے جیتنا معجزے سے کم نہیں ہوگا، فیڈریشن نے بہت سارے لوگوں کو جمع تو کر لیا ہے لیکن تیاری صفر ہے،ہالینڈ کی ٹیم اسی صورت میں ہار سکتی ہے کہ اگر اسکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائیڈ ہو جائے اور باقی کھلاڑی شدید بخار میں مبتلا ہوں کیونکہ دوسری صورت میں قومی ٹیم کا اولمپکس کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

1992ءکے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپئن قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے مقابلہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا تاہم اب مینجمنٹ کو اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سر دھڑ کی بازی لگا دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ’سی ای او‘ طیب اکرام سے رابطہ کرنا چاہیے کہ یورپ میں ہالینڈ سے مقابلے سے قبل ہمیں چند پریکٹس میچ دیے جائیں جو کہ ایک اچھا اقدام ہوگا، کیوں کہ ہمارے لیے آنےوالی صورتحال خاصی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
وقت اشاعت : 12/09/2019 - 14:57:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :