وہاب ریاض کا غیرمعینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باوٴلروہاب ریاض نے قائداعظم ٹرافی سے دستبردار ہو کر طویل دورانیئے کی کرکٹ سے غیرمعینہ مدت تک آرام کا فیصلہ کرلیا ہے

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:44

وہاب ریاض کا غیرمعینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء) بائیں ہاتھ کے فاسٹ باوٴلروہاب ریاض نے قائداعظم ٹرافی سے دستبردار ہو کر طویل دورانیئے کی کرکٹ سے غیرمعینہ مدت تک آرام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وہاب ریاض:

فاسٹ بولر وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میں نے اپنی گذشتہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)



وہاب ریاض نے کہا کہ اس دوران وہ محدود فارمیٹ کی کرکٹ میں شرکت کرتے رہیں گے۔ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ کھیلنے کے دوران انہیں طویل دورانیئے کی کرکٹ کے لیے اپنی فٹنس کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب خود کو طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا اس فارمیٹ کے لیے ایک بار پھر اپنی دستیابی ظاہر کردوں گا۔

فاسٹ باوٴلر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں مگر میں نے آج بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔
وقت اشاعت : 12/09/2019 - 20:44:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :