ماضی قریب میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ‘ وہاب ریاض

میں نے یہ بھی دیکھنا ہے میری باڈی تینوں طرز کی کرکٹ کا بوجھ اٹھا بھی سکتی ہے یا نہیں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:11

ماضی قریب میں کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ‘ وہاب ریاض
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہاہے کہ ماضی قریب میں زیادہ پرفارمنس نہ دکھا سکا اس لئے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہکیا تھا،اگر کارکردگی نہ دکھائی تو میڈیا ہی مجھ پر تنقید کرے گا، میں نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ میری باڈی تینوں طرز کی کرکٹ کا بوجھ اٹھا بھی سکتی ہے یا نہیں، میں نہیں چاہتا کہ 130 پر گیند کرکے ٹیم پر ہی بوجھ بن جائوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں 30 سال سے اوپر ہوں، باقی بولرز تیس سال سے کم ہیں، ان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا جواز کم ہے۔میں آج جو بھی ہوں، پاکستان کی بدولت ہوں، ماضی قریب میں زیادہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، اس لئے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ریڈ کی نسبت وائٹ بال میں میری کارکردگی بہتری ہے، جب مناسب سمجھا ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بہتر ہوں، طویل طرز کی کرکٹ میں واپس آ جائوں گا۔ انہوںنے محمد عامر کے حوالے سے کہاکہ یہ اس کا اپنا فیصلہ تھا اس پر بات نہیں کروں گا،وہاب ریاض نے کہا کہ میری اولین ترجیح پاکستان ہے، میرا معاہدہ کیربیئن لیگ کے ساتھ تھا لیکن پی سی بی سے این او سی ملنے کے باوجود اس لیگ میں نہیں گیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2019 - 23:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :