عمر اکمل کو سری لنکا کیخلاف سیریز کھلانے پر غور

جارح مزاج بلے باز نے آخری ٹی ٹونٹی 2016 ءمیں کھیلا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ ستمبر 14:16

عمر اکمل کو سری لنکا کیخلاف سیریز کھلانے پر غور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2019ء) سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا۔ سیریز کے لیے کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، سری لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کا کیمپ 18 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا جس کے بعد 23 ستمبر کو حتمی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔ عمر اکمل نے اس سال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کی تھی جب کہ پاکستان کے لیے آخری ٹی ٹونٹی 2016 ءمیں کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

29سالہ عمر اکمل نے 2009 ءمیں ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو کیا مگر 10 سال گذرنے کے باوجود وہ ٹیم میں مستقل جگہ نہ بنا سکے، ڈسپلن کے ساتھ فٹنس مسائل بھی اس کی وجہ بنے، انھوں نے کرکٹ فیلڈ میں اتنے کارنامے انجام نہیں دیے جتنے زیادہ تنازعات کا شکار ہوئے۔

گذشتہ دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمر اکمل کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا، ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق چاہتے ہیںکہ انھیں ایک اور موقع دیں،اس حوالے سے فٹنس کو نظرانداز کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ عمر اکمل کے بعض ”کیسز“ کے تحقیقات بھی ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔پاکستان سے سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم،کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/09/2019 - 14:16:04

Your Thoughts and Comments