کیر بیئن لیگ ،140کلو وزنی کرکٹر کے ٹی ٹونٹی میں 8 چھکے

رہکیم کورنوال نے 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:49

کیر بیئن لیگ ،140کلو وزنی کرکٹر کے ٹی ٹونٹی میں 8 چھکے
کنگسٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2019ء) دنیا کے سب سے وزنی ٹیسٹ کرکٹر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھی دھوم مچا دی۔رہکیم کورنوال نے 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے، انہوں نے طوفانی اننگز کے دوران 8 چھکے اور 4 چوکے لگائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سینیٹ لوشیا سٹارزاور جمیکا تلاوازکا میچ کھیلا گیا، اس میچ میں 140 کلو وزن کے ٹیسٹ کرکٹر نے شاندار اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، گلین فلپس 58 اور رومین پاول 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فواد احمد اور اوبید میکائے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سینٹ لوشیا ذوکس نے ہدف 16.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، راکیم کرنوال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 چھکوں کی مدد سے صرف 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے اور ٹیم کی 20 گیندوں قبل ہی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ذوکس کی یہ ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی ہے۔                                                         
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 14:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :