بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر جوش، کانٹے دار مقابلے متوقع

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:18

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اور ماہرین کرکٹ نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ 18 ستمبر کو موہالی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 17:18:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :