آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل ہو گا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:19

آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل ہو گا
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل اتوار سے ہو گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلیم ٹورنامنٹ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ کو سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم سیریز کی فاتح ہو گی، آج اتوار کو افتتاحی میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، کل پیر کو سیریز کا دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 17 ستمبر کو آئرلینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا، 18 ستمبر کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 19 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا جبکہ 20 ستمبر کو سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 17:19:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :