بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:26

بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیشی ٹیم 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 33 اوورز میں 101 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، آتھروا نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 32.4 اوورز میں 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کرن لال 37، کپتان دھروو جورل 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، مریتھن جوئے اور شمیم حسین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 33 اوورز میں101 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان اکبر علی 23، مریتھن جوئے 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، آتھروا نے 5 اور آکاش سنگھ نے 3 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 17:26:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :