سکاٹ لینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:26

سکاٹ لینڈ کا سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان
ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) سکاٹ لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ جوش ڈیوی کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے سہ ملکی سیریز میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم وہ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سکاٹش ٹیم آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔

اعلان کردہ ٹیم میں کپتان کائل کوئٹزر، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، اولیوائر ہیرس، مائیکل لیسک، کالم میک لیوڈ، جارج مونسی، ایڈرین نیل، سفیان شریف، ٹام سول، حمزہ طاہر، کریگ والک، مارک واٹ اور جوش ڈیوی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 17:26:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :