آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل) میانمار میں ہو گا

پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور احسن جاوید ایکشن میں دکھائی دیں گے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:13

آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل) میانمار میں ہو گا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ (کل) اتوار سے میانمار میں شروع ہو گی۔ پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور محمد احسن جاوید ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کیلئے تین کیوئسٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور محمد احسن جاوید شامل ہیں۔

پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے کیوئسٹس باصلاحیت ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔ پی بی ایس اے کے میڈیا کو آرڈینیٹر نوید کپاڈیہ بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے اور میگا ٹورنامنٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 20:13:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :