امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

تین ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں امریکہ کا مقابلہ پاپانیوگنی کے ساتھ ہوگا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 ستمبر 2019 23:32

امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء) امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل، تین ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں امریکہ کا مقابلہ پاپانیوگنی کے ساتھ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا میں پہلے بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکا میں تین ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جا رہا جس میں امریکا، پاپانیوگنی اور نمیبیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس سیریز کے سلسلے میں امریکا اور پاپانیوگنی کا میچ امریکا کی سرزمین پر کھیلے جانے والا پہلا بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ ہوگا۔ اس سیریز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ورلڈکپ 2023 کے کوالی فائنگ راونڈ میں حصہ لینے کیلئے اہل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ان تینوں ٹیموں میں سے نمیبیا ایک مرتبہ ورلڈکپ تک رسائی میں کامیاب رہی ہے۔ تاہم دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا کی کرکٹ ٹیم کبھی بھی کسی بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/09/2019 - 23:32:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :