قائداعظم ٹرافی، گیند لگنے سے عثمان صلاح الدین میچ سے دستبردار
عثمان صلاح الدین کو فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی
ذیشان مہتاب اتوار 15 ستمبر 2019 15:16
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر2019ء) پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون کے استعمال کا پہلا موقع ہے، سینٹرل پنجاب کے عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے، دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد بطور متبادل ٹیم میں شامل ہوگئے، محمد سعد کو میچ کے دوران باﺅلنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گذشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی، عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائداعظم ٹرافی2019ء کا میچ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں جاری ہے۔یاد رہے کہ کنکشن قانون کے تحت گردن یا سر پر گیند لگنے کی وجہ سے اگر کسی کھلاڑی پر غنودگی کی کیفیت طاری ہو یا تکلیف محسوس کرے تو اس کا متبادل لیا جا سکتا ہے۔ ایشز سیریز2019ءمیں سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ کے سر پر چوٹ لگی تو اسی قانون کے تحت مارنس لبسشین کو ان کا متبادل لیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 15:16:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے