پیٹ کمنز کا منفرد اعزاز، اننگز میں 5 وکٹیں لئے بغیر ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے

اتوار 15 ستمبر 2019 16:10

اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ اننگز میں 5 وکٹیں لئے بغیر ٹیسٹ سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 29 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویان کلارک کے پاس تھا جنہوں نے 1977-78ء میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اننگز میں 5 وکٹیں لئے بغیر سیریز میں 28 وکٹیں لیکر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر رکھا تھا۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 16:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :