اسپینش لالیگا، بارسلونا نے ویلنشیا کو 5-2 گولز سے ہرا دیا، ریال میڈرڈ بھی فتح یاب

اتوار 15 ستمبر 2019 16:10

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ویلنشیا کلب کو 5-2 گولز سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ، ویلاریال اور ریال سوسائیڈاڈ کلبوں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچز میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویلنشیا کو با آسانی 5-2 گولز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی، فاتح کلب کی طرف سے سوریز نے 2 جبکہ فاتی، ڈی جونگ اور پیکیو نے ایک، ایک گول کیا، ویلنشیا کی جانب سے گامیرو اور گومز نے ایک، ایک گول داغا۔

ریال میڈرڈ نے لیونتے کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دی۔ ویلاریال نے لیگانیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گولز سے زیر کیا، ریال سوسائیڈاڈ کلب نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کلب کو 2-0 گولز سے مات دی۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 16:10:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :