تیسری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی

اتوار ستمبر 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 4 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں کرکٹ، باسکٹ بال، روپ سپیکنگ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس، یوگا، جمناسٹک اور ڈوج بال کے کھیل شامل ہیں ان گیمز میں سکولز اور کالجز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور 19 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/09/2019 - 18:30:27

Your Thoughts and Comments