یوم یکجہتی کشمیر و یوم دفاع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اتوار 15 ستمبر 2019 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ یوم دفاع ویوم یکجہتی کشمیر پشاور ڈویژن انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگیا ، چیمپئن شپ میں پشاور ڈویژن کے 18 مختلف کلبز نے حصہ لیا ، فائنل میں گڈو والی بال کلب اضا خیل نوشہرہ نے پیر کلے والی بال کلب پشاور کو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہما ن خصوصی سابق ناظم لکڑائی کانیزہ ملک جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، والی بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید اسماعیل شاہ،صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی اور خزانچی ملک بختیار عالم سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گڈو کلب اضا خیل کے قاری جنید کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے کھیلا گیا جس میں پشاور ڈویژن اور ضم اضلاع کی 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 18:30:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :