محسن خان قومی ٹیم کے منیجر کی پوسٹ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے چند روز قبل محسن خان سے بات کی، ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 15 ستمبر 2019 20:45

محسن خان قومی ٹیم کے منیجر کی پوسٹ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان اب قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کی پوسٹ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔قومی ٹیم کے سابق اوپنرنے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بھی درخواست دی تھی، پی سی بی نے انھیں انٹرویو کے لیے بھی بلایا لیکن انتخاب پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا ہوا جس پر محسن حسن خان کی ناراضی بھی سامنے آئی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے چند روز قبل محسن خان سے بات کی، امکان ہے کہ انھیں کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

64سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر قومی ٹیم کا منیجر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں،اس عہدے کے بارے میں اعلان چند روز میں ہونا ہے، ماضی میں محسن خان کے موجود ہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے تعلقات بھی اچھے رہے تھے، پاکستان نے 2012 ءمیں اس وقت کی ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تو محسن خان کوچ اور مصباح الحق کپتان تھے۔یاد رہے کہ محسن خان کرکٹ کمیٹی کے چیئر مین تھے تاہم پی سی بی میں کوئی اہم عہدہ پانے کے لیے انہوں نے کمیٹی سے استعفی دے دیا ۔                                                         
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 20:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :