بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر

اتوار 15 ستمبر 2019 20:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اسلئے میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/09/2019 - 20:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :