کیریبین پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

پیر 16 ستمبر 2019 12:22

کیریبین پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
بیسیٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی قیادت کارلوس براتھویٹ کرینگے جبکہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

لیگ کے 14 ویں میچ میں (آج) منگل کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں اور تحال ناقابل شکست چلی آرہی ہے، چاروں میچز جیت کر ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی 6 میچز کھیلنے کے بعد دو میچ کامیابی کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 12:22:10