پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے گلگت بلتستان میں بلائنڈ کرکٹ کلب کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین سید سلطان شاہ

پیر 16 ستمبر 2019 13:23

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے گلگت بلتستان میں بلائنڈ کرکٹ کلب کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین سید سلطان شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے گلگت بلتستان میں بلائنڈ کرکٹ کلب کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں بلائنڈ کرکٹ کلب کا مقصد پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح وہاں کے رہنے والے افراد کو برابری کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تربیت کا آغاز کردیا ہے تربیتی کیمپ میں 40کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں قومی کوچ عبدالرزاق تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ، دیہی سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب 21 ستمبر کو ہوگی جس میں سید سلطان شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور وہ کھلاڑیوں اور شرکاء میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں یہ 17واں بلائنڈ کرکٹ کلب ہے اس سے پہلے چاروں صوبوں میں 16 بلائنڈ کرکٹ کلب پہلے سے موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 13:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :