قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد صفی عبداللہ کے 7 شکار، ناردرن کرکٹ ٹیم کے رضاحسن نے 7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا

پیر 16 ستمبر 2019 16:06

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سدرن پنجاب نے 4 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کے اسپنر احمد صفی عبداللہ نے شاندارباوٴلنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر ذیشان اشرف سمیت 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے تاہم کپتان نوید یاسین نے 57 رنز اسکور کیے۔

سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 173 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ احمد صفی عبداللہ نے 77 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنائے۔

کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 26 رنزسے اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اوپنر محمد نعیم کی سنچری کے باوجود خیبرپختوانخوا کی پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ محمد نعیم نے 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے۔ مہران ابراہیم نے 47 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں سمیت ناردرن کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل کے تیسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم 17 رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔



بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 55 رنز 2 کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سیف اللہ بنگش نے10 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین رمیز راجہ جونیئر نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ سندھ کی پوری ٹیم 235 رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئی۔ بلوچستان کی جانب سے جلات خان نے 3 جبکہ نذر حسین، گوہر فیض اور شہزاد ترین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بلوچستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اویس ضیاء اور شہزاد ترین نے کیا۔ دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 82 رنز بنا ئے اور اس کے 2 کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 16:06:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :