سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ تمام کھلاڑی 18ستمبر بروز بدھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے

پیر 16 ستمبر 2019 16:14

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ تمام کھلاڑی 18ستمبر بروز بدھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف ایک روز ہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مصباح الحق 21 ستمبر بروز ہفتہ صبح 11:30 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کو 12 اکتوبر تک کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

ممکنہ اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان) (سندھ)، بابراعظم (نائب کپتان) (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فخر زمان( خیبرپختوانخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، افتخار احمد (خیبرپختوانخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عامر (ناردرن)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختوانخوا)، شاداب خان(ناردرن)، عمر اکمل (سنٹرل پنجاب)، عثمان شنواری (خیبرپختوانخوا) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)۔



پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ٹیم منیجمنٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔اعلان کردہ منیجمنٹ اسٹاف کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

مصباح الحق (ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر)، منصور رانا (ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر)، وقار یونس (باوٴلنگ کوچ)، گرانٹ بریڈ برن (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، یاسر ملک (ٹرینر)، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف (سیکورٹی منیجر برائے سری لنکا سیریز)، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر برائے دورہ آسٹریلیا)،رضا راشد (میڈیا منیجر)، طلحہ بٹ (اینالسٹ)اور ملنگ علی (مساجر)
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 16:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :