ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز، کویٹا پازیک اور نکولی ملیچر نے ٹائٹل جیت لیا

پیر 16 ستمبر 2019 17:36

ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز، کویٹا پازیک اور نکولی ملیچر نے ٹائٹل جیت لیا
ژینگ ژو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کویٹا پازیک اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی ملیچر نے ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میچ میں بیلجیئم کی یانینا اور انکی سلوانیہ کی جوڑی دار تمارا زیڈانسک پر مشتمل حریف جوڑی کو شکست دی۔ چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کویٹا پازیک اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی ملیچر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر بیلجیئم کی یانینا اور انکی سلوانیہ کی جوڑی دار تمارا زیڈانسک پر مشتمل حریف جوڑی کو 6-1 اور 7-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 17:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :