سیکنڈ سیڈڈ اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں (کل) پنجہ آزمائی کرینگی

پیر 16 ستمبر 2019 17:36

سیکنڈ سیڈڈ اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں (کل) پنجہ آزمائی کرینگی
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈد اکاترینا الیگزینڈروا کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں (کل) بدھ کو ایکشن میں نظر آئینگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس سٹار کی کوریئن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ڈبلیو ٹی اے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔ اکاترینا الیگزینڈروا ڈبلیو ٹی اے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں (کل) بدھ کو جمہوریہ چیک کی کرسٹیانا پالیسکووا کے مد مقابل ہونگی۔ انہوں نے ایونٹ کے رائونڈ 32 میچ میں بیلجیئم کی گریٹ مینن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 17:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :