روٹھے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کیلئے بسمعہ معروف میدان میں آ گئیں

بسمہ معروف سدرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور شائقین سے سیلفیاں بنوائیں

پیر 16 ستمبر 2019 19:37

روٹھے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کیلئے بسمعہ معروف میدان میں آ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی کے دوران روٹھے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف میدان میں آ گئیں۔

(جاری ہے)

بسمہ معروف سدرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں انہوں نے ایک تعلیمی ادارے کے چند طالب علموں کو آٹو گراف دیئے اور سیلفیز بھی بنائیں۔یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ ملک بھر میں جاری ہے تاہم اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ پیر کو بھی سدرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پہلے مرحلے کے تیسرے دن بھی قذافی سٹیڈیم کرکٹ شائقین کی جی آیاں نوں کہنے کے لئے ترستا رہا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :