قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راوٴنڈ میں تیسرے روز کا کھیل مکمل
ناردرن کرکٹ ٹیم فالوآن کا شکار، بلوچستان کی جانب سے امام الحق کی سنچری
پیر 16 ستمبر 2019 19:05
(جاری ہے)
سندھ اور بلوچستان کے درمیان قائداعظم ٹرافی کے پہلے راوٴنڈ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بلوچستان نے سندھ کی پہلی اننگ کے اسکور 473 رنز کے جواب میں 191 رنز بنائے اور اس کے 3 کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق 111 اور عمران فرحت 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ امام ا لحق نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔عظیم گھمن 21، حسین طلعت 13 اور کپتان حارث سہیل 24 رنز بنا کر آوٴٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ کی جانب سے اسپنر کاشف بھٹی نے دن بھر نپی تلی باوٴلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 33 اوورز میں 61 رنز کے عوض 2 کھلاڑیو ں کو آوٴٹ کیا۔بلوچستان کی ٹیم اب بھی پہلی اننگز میں سندھ سے 282 رنز پیچھے ہے۔
قائداعظم ٹرافی کے تیسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری میچ میں سدرن پنجاب کے 467 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بناچکی ہے۔ عمر اکمل نے 118 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سنٹرل پنجاب کے اوپنرز اظہر علی نے 73 جبکہ احمد شہزاد نے 63 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 130 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کھیل کے اختتام پر محمد سعد 41اور فہیم اشرف 30رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سدرن پنجاب کی جانب سے راحت علی نے 3 اور عامر یامین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:05:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان